hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5084

.

الطحاوي

5084
Al Tahawi
۵۰۸۳ : وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوْسُفَ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ سَأَلَ مَکْحُوْلًا أَیُخَمَّسُ السَّلَبُ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِیْ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ الْبَرَائَ بْنَ مَالِکٍ ، بَارَزَ رَجُلًا مِنْ عُظَمَائِ فَارِسٍ ، فَقَتَلَہٗ فَأَخَذَ الْبَرَائُ سَلَبَہُ فَکَتَبَ فِیْہِ اِلَی عُمَرَ .فَکَتَبَ عُمَرُ اِلَی الْأَمِیْرِ أَنْ اقْبِضْ اِلَیْکَ خُمُسَہٗ، وَادْفَعْ اِلَیْہِ مَا بَقِیَ فَقَبَضَ الْأَمِیْرُ خُمُسَہُ فَہٰذَا مَکْحُوْلٌ ، قَدْ ذَہَبَ أَیْضًا فِی الْأَسْلَابِ اِلَی مَا ذَکَرْنَا۔
٥٠٨٣: عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان نے بیان کیا کہ ان کے والد نے ان کو بتلایا کہ انھوں نے مکحول سے پوچھا کیا مقتول کے سامان سے قاتل خمس ادا کرے گا تو انھوں نے انس بن مالک (رض) سے یہ روایت بیان کی کہ براء بن مالک (رض) نے ایک فارسی سردار کا مقابلہ کر کے اس کو قتل کردیا۔ حضرت براء (رض) نے اس کا سامان لے لیا تو اس سلسلہ میں حضرت عمر (رض) کو لکھا گیا۔ حضرت عمر (رض) نے امیر لشکر کی طرف لکھا کہ ان سے خمس لے لو اور بقیہ ان کے حوالے کر دو امیر نے خمس لے لیا۔ عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان نے بیان کیا کہ ان کے والد نے ان کو بتلایا کہ انھوں نے مکحول سے پوچھا کیا مقتول کے سامان سے قاتل خمس ادا کرے گا تو انھوں نے انس بن مالک (رض) سے یہ روایت بیان کی کہ براء بن مالک (رض) نے ایک فارسی سردار کا مقابلہ کر کے اس کو قتل کردیا۔ حضرت بارء (رض) نے اس کا سامان لے لیا تو اس سلسلہ میں حضرت عمر (رض) کو لکھا گیا۔ حضرت عمر (رض) امیر لشکر کی طرف لکھا کہ ان سے خمس لے لو اور بقیہ ان کے حوالے کر دو امیر نے خمس لے لیا۔
تو مکحول نے بھی سامان مقتول میں وہی بات ذکر کی جو ہم نے بیان کی۔