hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5103

.

الطحاوي

5103
Al Tahawi
۵۱۰۲ : بِمَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، وَعُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیْدِ الْحَنَفِیُّ ، قَالَا: ثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ اِیَاسِ بْنِ سَلْمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ لَمَّا قَرُبْنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ أَمَرَنَا أَبُوْبَکْرٍ فَشَنَنَّا الْغَارَۃَ عَلَیْہِمْ ، فَنَفَّلَنِیْ أَبُوْبَکْرٍ امْرَأَۃً مِنْ فَزَارَۃَ أَتَیْتُ بِہَا مِنَ الْغَارَۃِ فَقَدِمْتُ بِہَا الْمَدِیْنَۃَ ، فَاسْتَوْہَبَہَا مِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَوَہَبْتُہَا لَہٗ، فَفَادَی بِہَا أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ فِیْ ذٰلِکَ لِلْآخَرِیْنَ عَلَیْہِمْ أَنَّہٗ لَمْ یَذْکُرْ فِیْ ذٰلِکَ الْحَدِیْثِ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ نَفَّلَ سَلْمَۃَ قَبْلَ انْقِطَاعِ الْحَرْبِ أَوْ بَعْدَ انْقِطَاعِہَا ، فَلَا حُجَّۃَ فِیْ ذٰلِکَ وَاحْتَجُّوْا لِقَوْلِہِمْ أَیْضًا
٥١٠٢: ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ جب ہم مشرکین کے قریب ہوئے تو حضرت ابوبکر (رض) نے ہمیں حکم فرمایا ہم نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔ اس پر حضرت ابوبکر (رض) نے مجھے بنو فزارہ کی ایک عورت بطور غنیمت عنایت فرمائی جس کو میں لوٹ مار میں سے لایا تھا۔ جب میں اس کو مدینہ طیبہ لایا تو جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ہبہ کرنے کے لیے فرمایا میں نے وہ آپ کو ہبہ کردی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو کئی مسلمانوں کے بدلے میں بطور فدیہ (اس کی قوم کو) دیا۔ اس روایت میں یہ وضاحت موجود نہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے مال غنیمت کا حصہ لڑائی کے انقطاع سے پہلے عنایت فرمایا یا انقطاع کے بعد دیا پس اس میں فریق اوّل کی کوئی دلیل نہیں۔ فریق اوّل کا ایک اور روایت سے استدلال : وہ روایت ابن عمر (رض) ہے۔
تخریج : مسند احمد ٤؍٤٧۔