hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5106

.

الطحاوي

5106
Al Tahawi
۵۱۰۵ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا سَہْلُ بْنُ بَکَّارٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَۃِ ، عَنْ مَعْنِ بْنِ یَزِیْدَ السُّلَمِیِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا نَفْلَ اِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ وَمَعْنَی قَوْلِہٖ اِلَّا بَعْدَ الْخُمُسِ - عِنْدَنَا - وَاللّٰہُ أَعْلَمُ ، أَیْ حَتَّی یُقْسَمَ الْخُمُسُ ، وَاِذَا قُسِمَ الْخُمُسُ انْفَرَدَ حَقُّ الْمُقَاتِلَۃِ ، وَہُوَ أَرْبَعَۃُ أَخْمَاسٍ فَکَانَ ذٰلِکَ النَّفَلُ الَّذِیْ یُنَفِّلُہُ الْاِمَامُ مِنْ بَعْدِ أَنْ آثَرَ بِہٖ ، أَنْ یَفْعَلَ ذٰلِکَ مِنَ الْخُمُسِ ، لَا مِنَ الْأَرْبَعَۃِ الْأَخْمَاسِ الَّتِیْ ہِیَ حَقُّ الْمُقَاتِلَۃِ وَقَدْ دَلَّ عَلٰی ذٰلِکَ أَیْضًا
٥١٠٥: ابو جویریہ نے معن بن یزید سلمی (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا۔ زائد مال خمس کے بعد ہی ہوتا ہے۔ بعدالخمس کا ہمارے نزدیک معنی یہ ہے۔ خمس کو الگ کرلینے کے بعد جب وہ الگ ہوگیا تو بقیہ چار حصے مقاتلین کے رہ گئے وہ زائد اسی خمس میں سے منتخب کرسکتا ہے مقاتلین کے چار حصوں سے نہیں لے سکتا۔ جو کہ مجاہدین کا حق ہے اور ہماری اس بات پر حضرت انس (رض) کی روایت دلالت کر رہی ہے۔ (روایت یہ ہے)
تخریج : ابو داؤد فی الجہاد باب ١٤٨‘ مسند احمد ٣؍٤٧٠۔
نوٹ : بعدالخمس کا ہمارے نزدیک معنی یہ ہے کہ خمس کو الگ کرلینے کے بعد جب وہ الگ ہوگیا تو بقیہ چار حصے مقاتلین کے رہ گئے وہ زائد اسی خمس میں سے منتخب کرسکتا ہے مقاتلین کے چار حصوں سے نہیں لے سکتا۔ جو کہ مجاہدین کا حق ہے اور ہماری اس بات پر حضرت انس (رض) کی روایت دلالت کر رہی ہے۔ (روایت یہ ہے)