hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5107

.

الطحاوي

5107
Al Tahawi
۵۱۰۶ : مَا قَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیٍّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، کَانَ مَعَ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرَۃَ فِیْ غَزَاۃٍ غَزَاہَا ، فَأَصَابُوْا سَبْیًا ، فَأَرَادَ عُبَیْدُ اللّٰہِ أَنْ یُعْطِیَ أَنَسًا مِنَ السَّبْیِ قَبْلَ أَنْ یَقْسِمَ .فَقَالَ أَنَسٌ : لَا ، وَلٰـکِنَ اقْسِمْ ثُمَّ اعْطِنِیْ مِنَ الْخُمُسِ قَالَ : فَقَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ لَا ، اِلَّا مِنْ جَمِیْعِ الْغَنَائِمِ فَأَبَی أَنَسٌ أَنْ یَقْبَلَ مِنْہُ، وَأَبٰی عُبَیْدُ اللّٰہِ أَنْ یُعْطِیَہٗ مِنَ الْخُمُسِ شَیْئًا۔
٥١٠٦: ابن سیرین روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک (رض) ایک لڑائی میں حضرت عبیداللہ بن ابی بکرہ (رض) کے ساتھ تھے۔ ان کو کچھ قیدی ملے۔ حضرت عبیداللہ (رض) نے ارادہ کیا کہ تقسیم سے پہلے ان میں سے کچھ حضرت انس (رض) کو دیں تو حضرت انس (رض) نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ تم پہلے تقسیم کرو پھر مجھے دو ۔ راوی فرماتے ہیں حضرت عبیداللہ نے فرمایا نہیں میں تو پورے مال غنیمت میں سے دوں گا۔ لیکن حضرت انس (رض) نے لینے سے انکار کردیا اور حضرت عبیداللہ نے خمس میں سے کچھ دینے سے انکار کردیا۔