hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5196

.

الطحاوي

5196
Al Tahawi
۵۱۹۵ : حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ أَبِی الْوَزِیرِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ عُمَرَ مِثْلَہٗ۔قِیْلَ لَہٗ : لَا حُجَّۃَ لَک فِیْ ہٰذَا ، وَمَعْنٰی ہٰذَا - عِنْدَنَا - عَلٰی مَا ذَکَرْنَاہٗ، مِنْ مَعْنَی قَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحْیَا أَرْضًا مَیِّتَۃً فَہِیَ لَہٗ۔وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِیْ غَیْرِ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ مُرَادَہُ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، ہُوَ مَا ذَکَرْنَاہُ
٥١٩٥: زہری نے سالم سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت عمر (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ اس روایت میں تمہارے لیے کوئی دلیل نہیں۔ ہمارے ہاں اس کا مفہوم وہی ہے جو ہم نے ارشاد نبوت ” من احٰی ارضا میتۃ فہی لہ “ میں ذکر کیا ہے۔ بلکہ اس کے علاوہ خود حضرت عمر (رض) سے اس روایت کے ظاہر کے خلاف روایت وارد ہے جو ہمارے بیان کردہ مفہوم کی تائید کرتی ہے۔ روایت حضرت عمر (رض) ملاحظہ ہو۔
جواب : اس روایت میں تمہارے لیے کوئی دلیل نہیں۔ ہمارے ہاں اس کا مفہوم وہی ہے جو ہم نے ارشاد نبوت ” من احیٰ ارضا میتۃ فہی لہ “ میں ذکر کیا ہے۔ بلکہ اس کے علاوہ خود حضرت عمر (رض) سے اس روایت کے ظاہر کے خلاف روایت وارد ہے جو ہمارے بیان کردہ مفہوم کی تائید کرتی ہے۔ روایت حضرت عمر (رض) ملاحظہ ہو۔