hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5236

.

الطحاوي

5236
Al Tahawi
۵۲۳۵ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلٰی، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلُہٗ .فَقَالَ لَہُ السَّائِلُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، أَمَعَہٗ أَبُوْ سَلْمَۃَ ؟ فَقَالَ اِنْ کَانَ مَعَہٗ، فَہُوَ مَعَہٗ فَکَانَ حُکْمُ جَمِیْعِ الْفَیْئِ ، وَخُمُسُ الْغَنَائِمِ ، حُکْمًا وَاحِدًا .ثُمَّ تَکَلَّمَ النَّاسُ بَعْدَ ذٰلِکَ فِیْ تَأْوِیْلِ قَوْلِہٖ عَزَّ وَجَلَّ فِیْ آیَۃِ الْفَیْئِ فَلِلّٰہِ وَفِی الْغَنِیْمَۃِ فَأَنَّ لِلّٰہِ .فَقَالَ بَعْضُہُمْ : قَدْ وَجَبَ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بِذٰلِکَ سَہْمٌ فِی الْفَیْئِ ، وَفِیْ خُمُسِ الْغَنِیْمَۃِ ، فَجَعَلَ ذٰلِکَ السَّہْمَ فِیْ نَفَقَۃِ الْکَعْبَۃِ .وَرَوَوْا ذٰلِکَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ کَتَبَ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ ،
٥٢٣٥: سعید بن المسیب نے ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔ ایک سائل کہنے لگا اے سفیان ابو محمد کیا ابو سلمہ ان کے ساتھ ہیں ؟ تو انھوں نے فرمایا اگر ابو سلمہ ان کے ساتھ ہوں تب بھی حکم میں ان کے ساتھ ہیں یعنی یہی حکم دینے والے ہیں۔ تمام فئی کا یہی حکم ہے اور خمس غنائم بھی اسی حکم میں ہے۔ لوگوں نے اس آیت فئی کے متعلق مختلف کلام کیا ہے۔ واعلموا انما غنمتم من شیء فان اللہ خمسہ والرسول ولذی القربی والیتامٰی والمساکین وابن السبیل “ (الایہ ٤١ سورة الانفال) اسی طرح غنیمت کے متعلق بھی کلام کیا ہے۔ فئی میں ایک حصہ لازم ہے اسی طرح غنیمت کے خمس میں بھی لازم ہے انھوں نے اس حصے کو بیت اللہ شریف پر خرچ کے لیے قرار دیا ہے۔ انھوں نے یہ ابوالعالیہ سے روایت کی ہے۔