۵۲۵۸ : حَدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ ، وَاِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِیْ رَافِعٍ ، مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِیْ مَخْزُوْمٍ عَلَی الصَّدَقَۃِ ، فَقَالَ لِأَبِیْ رَافِعٍ : اصْحَبْنِیْ کَیْمَا نُصِیْبُ مِنْہَا .فَقَالَ : حَتّٰی أَسْتَأْذِنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذٰلِکَ لَہٗ، فَقَالَ اِنَّ آلَ مُحَمَّدٍ ، لَا یَحِلُّ لَہُمْ الصَّدَقَۃُ ، وَاِنَّ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ .
٥٢٥٨ حکم نے ابن ابی رافع مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے انھوں نے اپنے والد ابو رافع (رض) سے نقل کیا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو مخزوم کے ایک آدمی کو صدقہ کا عامل بنایا اس نے ابو رافع (رض) کو کہا کہ تم میرے ساتھ چلو تاکہ ہم اس میں سے اپنا حصہ پائیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت حاصل کرلوں۔
تشریح چنانچہ ابو رافع (رض) جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اجازت کے لیے حاضر ہوئے اور اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا۔ آل محمد کے لیے صدقہ حلال نہیں اور قوم کا غلام انہی میں سے ہوتا ہے۔
تخریج : مسند احمد ٦؍١۔