hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5269

.

الطحاوي

5269
Al Tahawi
۵۲۶۸ : حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ ، وَعَفَّانُ ، عَنْ أَبِیْ عَوَانَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِیْرَتَک الْأَقْرَبِیْنَ قَامَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَنَادَیْ یَا بَنِیْ کَعْبِ بْنِ لُؤَی ، أَنْقِذُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ ، یَا بَنِیْ عَبْدِ مَنَافٍ ، أَنْقِذُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ ، یَا بَنِیْ ہَاشِمٍ أَنْقِذُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ ، یَا بَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنْقِذُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ ، یَا فَاطِمَۃَ ابْنَۃَ مُحَمَّدٍ ، أَنْقِذِیْ نَفْسَک مِنَ النَّارِ ، فَاِنِّیْ لَا أَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا ، غَیْرَ أَنَّ لَکُمْ رَحِمًا سَأَبُلُّہَا بِبِلَالِہَا .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّہٗ أَنْذَرَ بَنِیْ کَعْبِ بْنِ لُؤَی ، مَعَ مَنْ ہُوَ أَقْرَبُ اِلَیْہِ مِنْہُمْ .وَفِی الْحَدِیْثِ أَیْضًا أَنَّہٗ جَعَلَہُمْ جَمِیْعًا ، ذَوِیْ أَرْحَامٍ .
٥٢٦٨: موسیٰ بن طلحہ نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جب آیت : وانذر عشیرتک الاقربین۔۔۔ نازل ہوئی تو اللہ تعالیٰ کے نبی کھڑے ہوئے اور آواز دی اے بنی کعب بن لوی اپنے آپ کو آگ سے نکالو۔ اے بنی عبد مناف تم اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی عبدالمطلب اپنے آپ کو آگے سے چھڑاؤ۔ اے بنی ہاشم تم اپنے آپ کو آگے سے رہائی دلاؤ۔ اے بنی عبدالمطلب تم اپنے آپ کو آگے سے بچاؤ۔ اے فاطمبہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ۔ میں تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا البتہ تمہارے میرے ساتھ رشتہ داری اس میں تمہارے رحم کا پاس کروں گا۔ اس روایت میں آپ نے بنو کعب بن لوی کو ان لوگوں سے ساتھ رکھا جو ان کے مقابلہ میں بہت قریب تھے۔ اس روایت میں یہ بتلایا کہ تمہارے ساتھ میری رحم کی رشتہ داری ہے۔ گویا سب کو ذوی الارحام فرمایا۔
تخریج : بخاری فی الادب باب ١٤‘ مسلم فی الایمان ٣٤٨‘ ترمذی فی تفسیر سورة ٢٦‘ نسائی فی الوصایا باب ٦‘ مسند احمد ٢‘ ٣٣؍٣٦٠۔
اس روایت میں آپ نے بنو کعب بن لوی کو ان لوگوں کے ساتھ رکھا جو ان کے مقابلہ میں بہت قریب تھے۔ اس روایت میں یہ بتلایا کہ تمہارے ساتھ میری رحم کی رشتہ داری ہے۔ گویا سب کو ذوی الارحام فرمایا۔