hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5298

.

الطحاوي

5298
Al Tahawi
۵۲۹۷ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلْمَۃَ الْمُرَادِیُّ ، قَالَ أَمْلَی عَلَیْنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ ، عَنْ عَیَّاشِ بْنِ عُقْبَۃَ الْحَضْرَمِیِّ ، أَنَّ الْفَضْلَ بْنَ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ ، حَدَّثَہٗ أَنَّ ابْنَ أُمِّ الْحَکِیْمِ ، أَوْ ضُبَاعَۃَ ابْنَتَیْ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، حَدَّثَہٗ عَنْ اِحْدَاہُمَا أَنَّہَا قَالَتْ : أَصَابَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَبْیًا ، فَذَہَبْتُ أَنَا وَأُخْتِیْ فَاطِمَۃُ ابْنَۃُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَشَکَوْنَا اِلَیْہِ مَا نَحْنُ فِیْہِ، وَسَأَلْنَا أَنْ یُعْطِیَنَا شَیْئًا مِنَ السَّبْیِ .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَبَقَکُنَّ یَتَامَیْ بَدْرٍ ، وَلٰـکِنْ سَأَدُلُّکُنَّ عَلٰی مَا ہُوَ خَیْرٌ لَکُنَّ ، تُکَبِّرْنَ اللّٰہَ عَلَی اِثْرِ کُلِّ صَلَاۃٍ ، ثَلَاثًا وَثَلَاثِیْنَ تَکْبِیْرَۃً ، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِیْنَ تَسْبِیْحَۃً ، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِیْنَ تَحْمِیْدَۃً ، وَلَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمَلِکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ .وَاحِدَۃٌ . قَالَ عَیَّاشٌ : وَہُمَا ابْنَتَا عَمِّ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
٥٢٩٧: ام حکیم یا ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب کے بیٹے نے بیان کیا کہ ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قیدی ملے پھر میں اور میری بہن فاطمہ بنت النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ہم نے (پریشانی کی) شکایت کی اور گزارش کی کہ آپ ہمیں کچھ قیدی عنایت فرما دیں۔ تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم سے بدر کے یتیم سبقت کر گئے لیکن میں تمہیں اس سے زیادہ بہتر کی راہنمائی کرتا ہوں ہر نماز کے بعد ٣٣ مرتبہ اللہ اکبر اور ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ اور ٣٣ مرتبہ الحمد للہ اور ایک مرتبہ لاالٰہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیٔ قدیر پڑھیں۔
عیاش راوی کہتے ہیں کہ یہ دونوں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا زبیر کی بیٹیاں ہیں۔