hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5674

.

الطحاوي

5674
Al Tahawi
۵۶۷۳: مَا حَدَّثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ یَحْیَی الْمُزَنِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیْدِ ، عَنْ أَیُّوْبَ السِّخْتِیَانِیِّ ، عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ ، عَنْ أَبِی الْأَشْعَثِ قَالَ : کُنَّا فِیْ غَزَاۃٍ ، عَلَیْنَا مُعَاوِیَۃُ ، فَأَصَبْنَا ذَہَبًا وَفِضَّۃً ، فَأَمَرَ مُعَاوِیَۃُ رَجُلًا أَنْ یَبِیْعَہَا النَّاسُ فِیْ عَطِیَّاتِہِمْ .قَالَ : فَتَنَازَعَ النَّاسُ فِیْہَا ، فَقَامَ عُبَادَۃُ ، فَنَہَاہُمْ ، فَرَدُّوْہَا ، فَأَتَی الرَّجُلُ مُعَاوِیَۃَ فَشَکَا اِلَیْہِ .فَقَامَ مُعَاوِیَۃُ خَطِیْبًا فَقَالَ مَا بَالُ رِجَالٍ یُحَدِّثُوْنَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَادِیْثَ ، یَکْذِبُوْنَ فِیْہَا عَلَیْہِ، لَمْ نَسْمَعْہَا .فَقَامَ عُبَادَۃُ فَقَالَ : وَاللّٰہِ لَأُحَدِّثَنَّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَاِنْ کَرِہَ مُعَاوِیَۃُ ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَبِیْعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ ، وَلَا الْفِضَّۃَ بِالْفِضَّۃِ ، وَلَا الْبُرَّ بِالْبُرِّ ، وَلَا الشَّعِیْرَ بِالشَّعِیْرِ ، وَلَا التَّمْرَ بِالتَّمْرِ ، وَلَا الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ ، اِلَّا سَوَائً بِسَوَائٍ ، یَدًا بِیَدٍ ، عَیْنًا بِعَیْنٍ .
٥٦٧٣: ابو قلابہ نے ابوالاشعث سے نقل کیا کہ ہم ایک غزوہ میں شامل تھے جس میں حضرت امیر معاویہ (رض) ہمارے سپہ سالار تھے ‘ ہمیں سونا چاندی حاصل ہوا حضرت معاویہ (رض) نے ایک شخص کو حکم فرمایا کہ لوگ اپنے عطیات کو فروخت کرلیں۔ چنانچہ لوگوں نے اس سلسلے میں باہمی نزاع کیا تو حضرت عبادہ (رض) کھڑے ہوئے اور ان کو اس سے منع فرمایا۔ لوگوں نے وہ اشیاء لوٹا دیں تو وہ آدمی حضرت معاویہ (رض) کے پاس آیا اور اس بات کی شکایت کی تو امیر معاویہ خطبہ دینے کھڑے ہوئے اور کہنے لگے ان لوگوں کا کیا حال ہے جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسیسی احادیث بیان کرتے ہیں جن میں وہ آپ پر بہتان لگاتے ہیں ہم نے وہ نہیں سنی ہیں۔ اس پر حضرت عبادہ (رض) کھڑے ہوئے اور کہنے لگے اللہ کی قسم ! ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی باتیں ضرور بیان کریں گے اگرچہ وہ معاویہ کو ناپسند ہوں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہ سونے کو سونے کے بدلے اور نہ چاندی کو چاندی کے بدلے اور نہ گندم کو گندم کے بدلے اور نہ جو کو جو کے بدلے اور نہ کھجور کو کھجور کے بدلے اور نہ نمک کو نمک کے بدلے فروخت کرومگر جب کہ وہ برابر ہوں اور دست بدست اور نقد بنقد ہوں۔