hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5804

.

الطحاوي

5804
Al Tahawi
۵۸۰۳: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ یَحْیَی قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ الْأَنْصَارِیُّ قَالَ : ثَنَا حَنْظَلَۃُ بْنُ قَیْسٍ الزُّرَقِیُّ أَنَّہٗ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ یَقُوْلُ : کُنَّا أَکْثَرَ أَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ حَقْلًا وَکُنَّا نَقُوْلُ لِلَّذِیْ نُخَابِرُہُ لَک ہٰذِہِ الْقِطْعَۃُ وَلَنَا ہٰذِہِ الْقِطْعَۃُ تَزْرَعُہَا لَنَا .فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ہٰذِہِ الْقِطْعَۃُ وَلَمْ تُخْرِجْ ہٰذِہِ شَیْئًا وَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ہٰذِہِ وَلَمْ تُخْرِجْ ہٰذِہِ شَیْئًا فَنَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ فَأَمَّا بِالْوَرِقِ فَلَمْ یَنْہَنَا عَنْہُ .
٥٨٠٣: حنظلہ بن قیس زرقی کہتے ہیں کہ میں نے رافع (رض) کو فرماتے سنا کہ مدینہ منورہ میں ہماری زمینیں سب سے زیادہ تھیں اور ہم جن سے مخابرہ کرتے تو ان کو کہتے اس قطعہ زمین کی پیداوار تمہاری اور اس قطعہ زمین کی پیداوار ہماری تم اس میں ہمارے کاشت کرو۔ بعض اوقات اس قطعہ زمین کی پیداوار ہوتی اور دوسرے سے کچھ بھی حاصل نہ ہوتا اور بعض اوقات اس سے پیداوار نکلتی اور اس قطعہ میں سے کچھ پیداوار نہ ہوتی پس اس سے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا۔ البتہ چاندی کے بدلے اس سے منع نہیں فرمایا۔
تخریج : اخرج بنحوہ بخاری فی الحرث باب ١٢۔