hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5939

.

الطحاوي

5939
Al Tahawi
۵۹۳۸: مَا قَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ الشَّخِیرِ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ الشَّخِیرِ عَنْ عِیَاضِ بْنِ حِمَارٍ الْمُجَاشِعِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَۃً فَلْیُشْہِدْ عَلَیْہَا ذَوَیْ عَدْلٍ وَلَا یَکْتُمْہَا وَلَا یُغَیِّرْہَا فَاِنْ جَائَ رَبُّہَا وَاِلَّا فَمَالُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَشَائُ .فَلَمَّا کَانَ أَخْذُ اللُّقَطَۃِ عَلَی ہٰذَا الْوَجْہِ مُبَاحًا کَانَ کَذٰلِکَ أَیْضًا أَخْذُ الضَّالَّۃِ فِیْ ذٰلِکَ وَاِنَّمَا یُکْرَہُ أَخْذُہُمَا جَمِیْعًا اِذَا کَانَ یُرَادُ مِنْہُمَا ضِدُّ ذٰلِکَ .وَلَقَدِ اسْتَحَبَّ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ أَخْذَ اللُّقَطَاتِ وَأَنْ لَا یُتْرَکَ لِلسِّبَاعِ .
٥٩٣٨: مطرف بن شخیر نے عیاض بن حمار مجاشعی (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو آدمی گری پڑی چیز اٹھائے اسے اس پر دو گواہ بنا لینے چاہئیں جو عدل والے ہوں اور چیز کو نہ چھپائے اور نہ بدلے اگر اس کا مالک آجائے تو مناسب ہے ورنہ وہ اللہ تعالیٰ کا مال ہے جس کو چاہے دے دے۔ (مستحق کو) جب اس طور پر لقطہ کو لینا مباح ہے تو گمشدہ کو پکڑنے کا بھی یہی حکم ہے ان دونوں کو لینا جائز نہیں جبکہ غرض اس سے مختلف ہو۔ حضرت ابی بن کعب (رض) کا لقطہ کے متعلق ارشاد ہے ‘ گری پڑی چیز کو لے لیا جائے اور درندوں کے لیے نہ چھوڑا جائے۔
تخریج : ابو داؤد فی اللقطہ باب ١‘ ابن ماجہ فی اللقطہ باب ٢‘ مسند احمد ٤‘ ٢٦٦؍١٦٢۔