hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5940

.

الطحاوي

5940
Al Tahawi
۵۹۳۹: فَحَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیْدٍ الثَّوْرِیُّ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ أَنَّہٗ قَالَ : خَرَجْتُ حَاجًّا فَأَصَبْتُ سَوْطًا فَأَخَذْتُہَا .فَقَالَ لِیْ زَیْدُ بْنُ صُوْحَانَ : دَعْہَا فَقُلْتُ :لَا أَدَعُہَا لِلسِّبَاعِ لَآخُذَنَّہَا فَلِأَسْتَنْفِعَنِّ بِہَا .فَلَقِیْتُ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہٗ فَقَالَ لِی : لَقَدْ أَحْسَنْتُ فِیْ ذٰلِکَ اِنِّیْ قَدْ کُنْتُ وَجَدْت صُرَّۃً فِیْہَا مِائَۃُ دِیْنَارٍ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخَذْتُہَا فَذَکَرْتُہٗ َا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِیْ عَرِّفْہَا حَوْلًا فَاِنْ وَجَدْتُ مَنْ یَعْرِفُہَا فَادْفَعْہَا اِلَیْہِ وَاِلَّا فَاسْتَنْفِعْ بِہَا .
٥٩٣٩: سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ میں حج کے لیے روانہ ہوا تو میں نے ایک کوڑا پایا میں نے اسے لے لیا مجھے زید بن صوحان کہنے لگے اس کو رہنے دو ۔ میں نے کہا میں اس کو درندوں کا شکار نہ بناؤں گا میں اس کو ضرور لوں گا اور اس سے ضرور فائدہ اٹھاؤں گا۔ پھر میری ملاقات حضرت ابی بن کعب (رض) سے ہوئی تو میں نے ان کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو انھوں نے مجھے فرمایا تو نے اچھا کیا۔ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ مبارک میں سو دینار کی ایک تھیلی پائی اور میں نے اس کو لے لیا پھر میں نے اس کا تذکرہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کیا تو آپ نے مجھے فرمایا۔ اس کو ایک سال تک مشہور کرو اگر اس کی پہچان والا مل جائے تو اس کے حوالے کر دو ورنہ اس سے فائدہ اٹھاؤ۔
تخریج : بخاری فی اللقطہ باب ١؍١٠‘ مسلم فی اللقطہ ٨‘ مسند احمد ٥‘ ١٢٦؍١٢٧۔