۵۹۴۷: کَمَا قَدْ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا الْعَوَامُّ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ : حَدَّثَنِی الْعَلَائُ بْنُ سُہَیْلٍ أَنَّہٗ سَمِعَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ یَسْأَلُ عَنْ الضَّالَّۃِ مِنَ الْفَرَحِ وَالشَّیْئِ یَجِدُہُ الْاِنْسَانُ فَقَالَ اتَّقِ خَیْرَہَا بِشَرِّہَا وَشَرَّہَا بِخَیْرِہَا وَلَا تَضُمَّنَّہَا فَاِنَّ الضَّالَّۃَ لَا یَضُمُّہَا اِلَّا ضَالٌّ .
٥٩٤٧: علاء بن سہیل کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے سنا کہ ان سے گمشدہ کے متعلق پوچھا گیا جیسے پیالہ یا تیر یا کوئی چیز جس کو پائے تو انھوں نے فرمایا اس کے خیر کو اس کے شر سے ملانے سے بچ اور اس کے شر کو خیر سے ملانے سے گریز کر اور اس کو اپنے مال سے مت ملا گمشدہ چیز کو گمراہ اپنے مال سے ملاتا ہے۔