۵۹۹۰: بِمَا حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُوْرٍ وَسُلَیْمَانَ أَی الْأَعْمَشِ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ عَنْ عُبَیْدَۃَ أَی السَّلْمَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْرُکُمْ قَرْنِیْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ یَخْلُفُ قَوْمٌ یَسْبِقُ شَہَادَتُہُمْ أَیْمَانَہُمْ وَأَیْمَانُہُمْ شَہَادَتَہُمْ
٥٩٩٠: عبیدہ سلمانی نے عبداللہ سے انھوں نے کہا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے۔ پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے ان کی گواہی ان کی قسموں سے سبقت کرنے والی ہوگی اور ان کی قسمیں گواہی سے سبقت کرنے والی ہوں گی۔
تخریج : بخاری فی الرقاق باب ٧‘ مسند احمد ١‘ ٣٧٨؍٤٣٨‘ ٤‘ ٢٦٧؍٢٧٦۔