hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6074

.

الطحاوي

6074
Al Tahawi
۶۰۷۲: حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ حَمَّادٌ : وَلَا أَعْلَمُہُ اِلَّا عَنْ أَنَسٍ ، وَہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی ، ثُمَّ خَطَبَ ، فَأَمَرَ مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاۃِ أَنْ یُعِیْدَ ذَبْحًا .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَدَلَّ مَا ذَکَرْنَا أَنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الذَّبْحِ ، یَوْمَ النَّحْرِ ، ہُوَ مِنْ بَعْدِ الصَّلَاۃِ ، لَا مِنْ بَعْدِ ذَبْحِ الْاِمَامِ .فَہٰذَا حُکْمُ ہٰذَا الْبَابِ ، مِنْ طَرِیْقِ الْآثَارِ .فَأَمَّا مَا یَدُلُّ عَلَیْہِ النَّظَرُ فِیْ ذٰلِکَ ، فَاِنَّا رَأَیْنَا الْأَصْلَ الْمُجْمَعَ عَلَیْہِ أَنَّ الْاِمَامَ لَوْ لَمْ یَنْحَرْ أَصْلًا ، لَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ بِمُسْقِطٍ عَنِ النَّاسِ النَّحْرَ ، وَلَا بِمَانِعٍ لَہُمْ مِنَ النَّحْرِ فِیْ ذٰلِکَ الْعَامِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أُسَیْدٍ أَبِیْ سَرِیحَۃَ ،
٦٠٧٢: محمد نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز عید ادا فرمائی پھر خطبہ دیا اور حکم فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا ہے وہ دوبارہ ذبح کرے۔ محمد نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز عید ادا فرمائی پھر خطبہ دیا اور حکم فرمایا کہ جس نے نماز سے پہلے ذبح کرلیا ہے وہ دوبارہ ذبح کرے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : ان روایات سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ذبح کا وقت نماز کے بعد ہے امام کے ذبح کرنے کے بعد نہیں آثار کو سامنے رکھ کر اس باب کا یہی حکم ہے۔ قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ سب کے نزدیک اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر امام سرے سے قربانی ہی نہ کرے تو اس سے لوگوں کے ذمے سے قربانی ساقط نہ ہوگی اور نہ ہی اس کا ذبح نہ کرنا لوگوں کی قربانی میں اس حال میں رکاوٹ بنے گا اور یہ بات حذیفہ بن اسید ابی شریح کے اثر سے بھی ثابت ہے۔