۶۱۲۱: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ ، ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِیْ عُبَیْدٍ ، مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، أَنَّہٗ سَمِعَ عَلِیَّ بْنَ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقُوْلُ یَوْمَ الْأَضْحَی : أَیُّہَا النَّاسُ ، اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ نَہَی أَنْ تَأْکُلُوْا نُسُکَکُمْ بَعْدَ ثَلَاثٍ ، فَلَا تَأْکُلُوْہَا بَعْدَہَا .
٦١٢١: ابو عبید مولیٰ عبدالرحمن نے حضرت علی (رض) کو عیدالاضحی کے دن فرماتے سنا اے لوگو ! جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کا گوشت تین کے بعد کھانے سے منع فرمایا پس تم تین دن کے بعد مت کھاؤ۔
تخریج : بخاری فی الاضاحی باب ١٦‘ مسلم فی الاضاحی ٢٤‘ مسند احمد ١؍١٤١۔
قربانی کا گوشت تین دن کے بعد رکھنا اور استعمال کرنا جائز نہیں اس کو اختیار کیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف یہ ہے کہ قربانی کا گوشت تین دن اور اس سے زائد رکھنا اور استعمال کرنا ہر دو جائز ہیں اس قول کو ائمہ احناف نے اختیار کیا ہے۔