۶۱۲۲: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُقَیْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو عُبَیْدٍ ، مَوْلَی أَزْہَرَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ الْعِیْدَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مَحْصُوْرٌ ، فَصَلَّی ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ : لَا تَأْکُلُوْا مِنْ لُحُوْمِ أَضَاحِیکُمْ بَعْدَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ ، فَاِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذٰلِکَ .
٦١٢٢: ابو عبید مولیٰ ازہر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (رض) کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ حضرت عثمان محصور تھے۔ آپ نے پہلے نماز ادا کی پھر خطبہ دیا اور فرمایا اپنی قربانیوں کے گوشت سے تین دن کے بعد مت کھاؤ اس لیے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات کا حکم فرمایا ہے۔