hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6149

.

الطحاوي

6149
Al Tahawi
۶۱۴۷: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَفَّ النَّاسُ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ ، فَحَضَرْت لِأُضَحِّیَ ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ادَّخِرُوْا الثُّلُثَ ، وَتَصَدَّقُوْا بِمَا بَقِیَ .قَالَتْ : فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ ، قُلْتُ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، قَدْ کَانَ النَّاسُ یَنْتَفِعُوْنَ بِضَحَایَاہُمْ ، یَحْمِلُوْنَ مِنْہَا الْوَدَکَ وَیَتَّخِذُوْنَ مِنْہَا الْأَسْقِیَۃَ .قَالَ : وَمَا ذَاکَ ؟ قَالَ : نَہَیْتَ عَنْ اِمْسَاکِ لُحُوْمِ الْأَضَاحِیّ بَعْدَ ثَلَاثٍ.فَقَالَ: اِنَّمَا کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ لِلدَّافَّۃِ الَّتِی دَفَّتْ ، فَکُلُوْا ، وَتَصَدَّقُوْا ، وَتَزَوَّدُوْا۔
٦١٤٧: عمرہ نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کچھ جنگلی لوگ آگئے ادھر عیدالاضحی کا موقع تھا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تین دن کے لیے گوشت کو جمع کرو اور بقیہ کو صدقہ کرو۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں جب اس کے بعد موقع آیا تو میں نے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگ اپنی قربانیوں سے فائدہ اٹھاتے اور اس سے چربی نکال لیا کرتے اور مشکیزے بناتے تھے آپ نے فرمایا پھر کیا ہوا تو میں نے کہا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے منع فرما دیا آپ نے فرمایا میں نے تم کو منع کیا تھا اس قافلہ کی وجہ سے جو اس وقت پہنچا تھا اب تم کھاؤ صدقہ کرو اور زاردراہ کے طور پر لے جاؤ۔
تخریج : مسند احمد ٦؍٥١۔