۶۲۱۰ : فَاِذَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، وَزَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی بْنُ أَبَانَ ، قَدْ حَدَّثَانَا ، قَالَا : ثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسَی ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ یَوْمًا لَیْتَ عِنْدَنَا قُرْصَۃً مِنْ بُرَّۃٍ سَمْرَائَ ، مَقْلِیَّۃً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ .فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِہٖ ، فَعَمِلَہَا ثُمَّ جَائَ بِہَا .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْمَ کَانَ سَمْنُہَا قَالَ : فِیْ عُکَّۃِ ضَب ، قَالَ لَہٗ ارْفَعْہَا .فَقَالَ قَائِلٌ : فَفِیْ حَدِیْثِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ہٰذَا، مَا یَدُلُّ عَلٰی کَرَاہَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِأَکْلِ لَحْمِ الضَّبِّ .قِیْلَ لَہٗ : قَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ ہٰذَا عَلَی الْکَرَاہَۃِ الَّتِیْ ذٰکَرَہَا أَبُوْ سَعِیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فِیْ حَدِیْثِہِ الَّذِی قَدْ رَوَیْنَاہٗ عَنْہُ، لَا عَلَی تَحْرِیْمِہِ اِیَّاہُ عَلَی النَّاسِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَیْضًا ، مَا یَدُلُّ عَلٰی ذٰلِکَ .
٦٢١٠: نافع نے حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن فرمایا کاش ہمارے پاس گندم کی روٹی ہوتی جو گھی اور دودھ میں تلی گئی ہوتی تو اسی وقت ایک صحابی کھڑے ہوئے اور اس کو بنا کرلے آیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھی کس چیز میں تھا اس نے کہا گوہ کے چمڑہ سے بنی ہوئی کپی میں۔ آپ نے فرمایا اس کو اٹھالو۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ اس روایت سے تو معلوم ہوتا ہے گوہ کا گوشت مکروہ ہے۔ ان کو جواب میں کہے کہ عین ممکن ہے کہ اس سے مراد کراہت ہو جس کا تذکرہ حضرت ابو سعید (رض) کی روایت ہے۔ مگر وہ کراہت تحریمی نہ ہوگی اور ابن عمر (رض) کی ایک روایت اس کراہت تنزیہہ ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ روایت ابن عمر (رض) یہ ہے۔