hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6228

.

الطحاوي

6228
Al Tahawi
۶۲۲۶ : حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عِمْرَانَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ فِی الْمَسْجِدِ اِذْ خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَفِیْ یَدِہِ عَصَا وَقَنَا مُعَلَّقَۃٌ فِی الْمَسْجِدِ ، فِیْہَا قِنْوُ حَشَفٍ فَقَالَ لَوْ شَائَ رَبُّ ہٰذَا الْقِنْوِ ، لَتَصَدَّقَ بِأَطْیَبَ مِنْہٗ، اِنَّ رَبَّ ہٰذِہٖ الصَّدَقَۃِ لَیَأْکُلُ الْحَشَفَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ .ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ أَمَا وَاللّٰہِ، لَیَدَعَنَّہَا مُذَلَّلَۃً أَرْبَعِیْنَ عَامًا لِلْعَوَافِی یَعْنِی : نَخْلَ الْمَدِیْنَۃِ .
٦٢٢٦: ابو مرہ نے عوف بن مالک (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم مسجد میں تھے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس نکل کر تشریف لائے اس وقت آپ کے دست اقدس میں ایک لاٹھی تھی اور مسجد میں کھجور کے خوشے لٹکے تھے ان میں ایک خراب خوشہ تھا آپ نے فرمایا اگر اس خوشے کا مالک چاہتا تو عمدہ کھجور صدقہ کرتا۔ بیشک اس خوشے کا مالک قیامت کے دن اسی خوشہ سے کھائے گا پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا یا اللہ کی قسم ! اس کو اللہ تعالیٰ کی خاطر چالیس سال تک مدیز کی کھجوروں میں چھوڑنا ہوگا۔