۶۳۳۴: مَا حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ بْنِ أَبِیْ مُوْسَی ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ بَعَثَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذًا ، اِلَی الْیَمَنِ فَقُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّ بِہَا شَرَابَیْنِ یُصْنَعَانِ مِنَ الْبُرِّ وَالشَّعِیْرِ ، أَحَدُہُمَا یُقَالُ لَہُ الْمِزْرُ ، وَالْآخَرُ یُقَالُ لَہُ الْبِتْعُ ، فَمَا نَشْرَبُ ؟ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اشْرَبَا ، وَلَا تَسْکَرَا۔
٦٣٣٤: ابو بردہ نے اپنے والد حضرت ابو موسیٰ سے انھوں نے ذکر کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اور معاذ (رض) یمن بھیجا۔ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمارے ہاں دو مشروب گندم اور جو کے چلتے ہیں ایک کا نام المزر اور دوسرے کو البتع کہا جاتا ہے تو ہم کیا کیا پئیں تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دونوں پیو۔ مگر نشہ کی حد تک نہ آئے۔