۶۳۴۶: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْقَوَارِیْرِیُّ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ ، عَنْ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الدُّبَّائِ ، وَالْمُزَفَّتِ .
٦٣٤٦: حارث بن سوید نے حضرت علی (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کدو کے برتن اور تارکول والے برتن سے منع فرمایا۔
تخریج : مسلم فی الاشربہ ٣٠؍٣١‘ نسائی فی الاشربہ باب ٣١۔
بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کدو کے برتن ‘ روغنی گھڑے ‘ لکڑی کے برتن اور تارکول ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانا حرام ہے۔
فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ ان تمام برتنوں میں نبیذ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے اس قول کو ائمہ احناف رحمہم اللہ نے اختیار کیا ہے۔