hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6413

.

الطحاوي

6413
Al Tahawi
۶۴۱۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِیْ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلٰی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بِوَاسِطِ الْقَصَبِ ، فَرَأَیْتُ نَبِیذَہُ فِیْ جَرَّۃٍ خَضْرَائَ ، یُنْبَذُ لَہٗ فِیْہَا .فَہٰذَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ یَنْبِذُ فِی الظُّرُوْفِ ، وَہُوَ أَحَدُ مَنْ رَوٰی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ النَّہْیَ عَنْ الْاِنْتِبَاذِ فِیْہَا ، فَدَلَّ عَلَی ثُبُوْتِ نَسْخِ ذٰلِکَ .
٦٤١١: حماد بن ابی سلیمان کہتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک (رض) کی خدمت میں واسط قصب (یہ کوفہ و بصرہ کے درمیان جگہ کا نام ہے، عینی) کے مقام پر حاضر ہوا۔ پس میں نے سبز رنگ کے گھڑے میں ان کا نبیذ دیکھا جو کہ ان کے لیے اسی میں تیار کیا جاتا تھا۔ یہ حضرت انس (رض) ہیں جو کہ چار برتنوں میں نبیذ بنانے کی ممانعت نقل کرتے ہیں مگر یہاں ان کا عمل اس کے خلاف ظاہر کرتا ہے کہ وہ حکم منسوخ ہوچکا تھا۔