۶۴۸۷: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْعَتَّابِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ح .وَحَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ .ثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ ، عَنْ حَبَّۃَ عَنْ عَلِی قَالَ أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَأْکُلَ الثُّوْمَ وَقَالَ لَوْلَا أَنَّ الْمَلَکَ یَنْزِلُ عَلَیَّ ، لَأَکَلْتُہٗ .فَقَدْ دَلَّ مَا ذَکَرْنَا عَلَی اِبَاحَۃِ أَکْلِہَا ، مَطْبُوْخًا کَانَ أَوْ غَیْرَ مَطْبُوْخٍ ، لِمَنْ قَعَدَ فِیْ بَیْتِہٖ، وَکَرَاہَۃِ حُضُوْرِ الْمَسْجِدِ ، وَرِیحُہُ مَوْجُوْدٌ ، لِئَلَّا یُؤْذِیَ بِذٰلِکَ مَنْ یَحْضُرُہُ مِنَ الْمَلَائِکَۃِ وَبَنِی آدَمَ ، فَبِہٰذَا نَأْخُذُ وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی .
٦٤٨٧: حبہ نے حضرت علی (رض) سے روایت کی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا کہ تم لہسن استعمال کرو اور فرمایا اگر فرشتہ مجھ پر نازل نہ ہوتا تو میں اسے ضرور کھاتا۔ ان روایات سے کھانے کی اباحت ثابت ہوگئی خواہ پکا ہو یا کچا ہو مگر اسے جس نے گھر میں بیٹھنا ہو تاکہ مسجد کی حاضری سے دوسروں کو اس کی بو سے تکلیف نہ ہو۔ وہاں فرشتے اور انسان دونوں موجود ہوتے ہیں اسی کو ہم اختیار کرتے ہیں یہی ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد رحمہم اللہ کا قول ہے۔