۶۴۹۳: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ سُہَیْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ أَبِیْ حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا یَحِلُّ لِامْرِئٍ أَنْ یَأْخُذَ عَصَا أَخِیْہِ بِغَیْرِ طِیْبِ نَفْسٍ مِنْہُ قَالَ وَذٰلِکَ لِشِدَّۃِ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ مَالِ الْمُسْلِمِ .
٦٤٩٣: حضرت عبدالرحمن بن سعید نے حضرت ابو حمید ساعدی سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کی لاٹھی کو اس کی اجازت کے بغیر لے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا مال مسلمانوں پر اللہ نے بہت سخت طور پر حرام کیا ہے۔
تخریج : مسند احمد ٥؍٤٢٥۔