۶۵۱۷: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبِی قَالَ : سَمِعْتُ الصَّقْعَبَ بْنَ زُہَیْرٍ ، یُحَدِّثُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : أَتَیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِیٌّ ، عَلَیْہِ جُبَّۃٌ مَکْفُوْفَۃٌ بِحَرِیْرٍ ، أَوْ قَالَ : مَزْرُوْرَۃٌ بِدِیْبَاجٍ ، فَقَامَ اِلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُغْضَبًا وَأَخَذَ بِمَجَامِعِ جُبَّتِہِ فَجَذَبَہَا بِہٖ ثُمَّ قَالَ : لَا أَرٰی عَلَیْکَ ثِیَابَ مَنْ لَا یَعْقِلُ وَہُوَ حَدِیْثٌ طَوِیْلٌ ، فَاخْتَصَرْنَا مِنْہُ ہٰذَا الْمَعْنَی .
٦٥١٧: عطاء ابن یسار نے عبداللہ ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک دیہاتی آیا جس پر ریشمی آستینوں والاجبہ تھا یا ریشمی بٹن بنے ہوئے تھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی طرف ناراضگی سے کھڑے ہوئے اور اس کو جبے کی آستین سے پکڑا اور اس کو کھینچا پھر فرمایا کیا میں تم پر بےعقل لوگوں کا لباس نہیں دیکھتا یہ حدیث طویل ہے ہم نے اس میں یہ مفہوم مختصر کرلیا ہے۔