۶۵۴۰: فَاِذَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَدْ حَدَّثَنَا ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْعَلَّافُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیْدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُکَیْدِرَ دَوْمَۃَ ، أَہْدَیْ اِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جُبَّۃً مِنْ سُنْدُسٍ ، وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ یَنْہَیْ عَنِ الْحَرِیْرِ ، فَلَبِسَہَا ، فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْہَا .فَقَالَ وَالَّذِیْ نَفْسِی بِیَدِہٖ، لَمَنَادِیلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِی الْجَنَّۃِ ، أَحْسَنُ مِنْ ہٰذِہِ .
٦٥٤٠: قتادہ نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ دومۃ الجندل کے حکمران اکیدر نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ریشم کا ایک جبہ بھیجا اور یہ ریشم سے ممانعت سے پہلے کی بات ہے پس آپ نے اسے پہنا تو لوگوں نے بہت پسند کیا اور متعجب ہوئے تو آپ نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے سعد بن معاذ کے جنتی رومال وہ اس سے بہت زیادہ خوبصورت ہیں۔
تخریج : بخاری فی الہبہ باب ٢٨‘ بدء الخلق باب ٨‘ مسلم فی فضائل الصحابہ حدیث ١٢٧‘ ابو داؤد فی اللباس باب ٨‘ مسند احمد ٣؍٢٠٧‘ ٢٢٩؍٢٥١۔