۶۶۱۳: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو رَجَائٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْبَرَائِ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ ، فَقِیْلَ لَہٗ۔قَالَ قَسَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَنِیْمَۃً فَأَلْبَسَنِیْہِ وَقَالَ : الْبَسْ مَا کَسَاکَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی اِبَاحَۃِ لُبْسِ خَوَاتِمِ الذَّہَبِ لِلرِّجَالِ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَقَالُوْا : قَدْ رُوِیَ عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُمْ کَانُوْا یَلْبَسُوْنَ خَوَاتِیْمَ الذَّہَبِ .فَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٦٦١٣: ابو رجاء نے محمد بن مالک سے روایت کی ہے کہ میں نے حضرت براء کے ہاتھ میں ایک سونے کی انگوٹھی دیکھی۔ ان سے کہا گیا (یہ سونے کی انگوٹھی ہے) انھوں نے کہا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال غنیمت تقسیم کرتے ہوئے یہ مجھے پہنائی اور فرمایا تم اس چیز کو پہن لو جو تمہیں اللہ اور رسول پہنائے۔
امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : بعض لوگوں نے سونے کی انگوٹھی کو مردوں کے لیے مباح قرار دیا اور اس حدیث سے استدلال کیا اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک جماعت سے سونے کی انگوٹھیاں پہننا ثابت ہے۔ جیسا کہ ان روایات سے معلوم ہوتا ہے۔ (روایات یہ ہیں)
کیا سونے کی انگوٹھی مردوں کے لیے مباح ہے۔ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ مردوں کے لیے یہ جائز ہے۔
فریق ثانی : مردوں کو سونے کی انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں بلکہ مکروہ تحریمی ہے۔