۶۶۴۵: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، مَوْلَی أُمِّ بُرْثُنٍ ، عَنْ زِیَادٍ ، عَامِلِ الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : وَفَدْنَا اِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مَعَ الْأَشْعَرِیِّ ، فَرَأَیْ عَلَیَّ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ .فَقَالَ عُمَرُ : لَقَدْ تَشَبَّہْتُمْ بِالْعَجَمِ ، ثَلَاثًا یَقُوْلُہَا : تَخَتَّمُوْا بِہٰذَا الْوَرِقِ .قَالَ : فَقَالَ الْأَشْعَرِیُّ : أَمَّا أَنَا ، فَخَاتَمِیْ حَدِیدٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : ذَاکَ أَخْبَثُ وَأَنْتَنُ .
٦٦٤٥: بصرہ کے عامل زیاد روایت کرتے ہیں کہ ہم ابو موسیٰ (رض) کے ساتھ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں آئے تو آپ نے میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی اور فرمایا تم نے عجمیوں کی مشابہت اختیار کرلی یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی پھر فرمایا چاندی کی انگوٹھیاں بناؤ اشعری کہنے لگے میری انگوٹھی لوہے کی ہے حضرت عمر (رض) نے فرمایا وہ تو اس سے بھی زیادہ خبیث اور بدبو دار ہے۔