۶۶۶۷: وَحَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، قَالَا : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ ، عَنْ أَبِیْہِ‘ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : مَا بَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَائِمًا ، مُنْذُ أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَکَرِہَ قَوْمٌ الْبَوْلَ قَائِمًا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَلَمْ یَرَوْا بِہٖ بَأْسًا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٦٦٦٧: مقدام بن شریح نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا جب سے آپ پر وحی کا نزول شروع ہوا۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : بعض لوگوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کو منع کیا ہے انھوں نے اس روایت سے استدلال کیا ہے۔ دوسروں نے کہا اس میں کچھ حرج نہیں ان کی دلیل یہ روایات ہیں۔
تخریج : بخاری فی الوضو باب ٦٠‘ ٦١‘ والمظالم باب ٢٧‘ مسلم فی الطہارۃ حدیث ٧٣‘ ابو داؤد فی الطہارۃ باب ١٢‘ ترمذی فی الطہارۃ باب ٩‘ نسائی فی الطہارۃ باب ١٦؍٢٣‘ ابن ماجہ فی الطہارۃ باب ١٣‘ دارمی فی الوضو باب ٩‘ مسند احمد ١؍٢٨٤‘ ٤؍٢٤٦‘ ٥؍٣٨٢۔