hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7062

.

الطحاوي

7062
Al Tahawi
۷۰۵۹: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَنِیِّ بْنُ رِفَاعَۃَ اللَّخْمِیُّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَیَّارِ بْنِ سَلَامَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِیْ عَلٰی أَبِیْ بَرْزَۃَ فَسَمِعْتُہٗ یَقُوْلُ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَکْرَہُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَائِ الْآخِرَۃِ ، وَالْحَدِیْثَ بَعْدَہَا۔
٧٠٥٩: سیار بن سلامہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضرت ابو برزہ کے پاس گیا میں نے ان کو کہتے ہوئے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز عشاء کے بعد بات کرنے اور اس سے پہلے سو جانے کو ناپسند فرماتے تھے۔
بخاری فی المواقیت باب ٢٣۔
خلاصہ الزام
نماز عشاء کے بعد گفتگو میں بعض علماء کا قول یہ ہے کہ مطلقاً مکروہ ہے۔
فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ جو کلام قرب الٰہی کا ذریعہ نہ ہو اگرچہ وہ معصیت نہ ہو اس میں کراہت ہے مگر دینی گفتگو درست ہے۔