hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7136

.

الطحاوي

7136
Al Tahawi
۷۱۳۳: حَدَّثَنَا یَحْیٰی بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ کَانَ یُکَبِّرُ یَوْمَ الْفِطْرِ اِحْدَیْ عَشْرَۃَ تَکْبِیْرَۃً ، یَفْتَتِحُ بِتَکْبِیْرَۃٍ وَاحِدَۃٍ ، ثُمَّ یَقْرَأُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ خَمْسًا ، یَرْکَعُ بِاِحْدَاہُنَّ ، ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَقْرَأُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ خَمْسًا ، یَرْکَعُ بِاِحْدَاہُنَّ ، ثُمَّ ذُکِرَ عَنْہُ فِیْمَا کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْأَضْحَی ، نَحْوًا مِمَّا ذَکَرَہُ أَبُوْبَکْرَۃَ فَہٰکَذَا کَانَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یُکَبِّرُ فِی الْفِطْرِ .وَدَلَّ مَا ذَکَرَ یَحْیَیْ فِیْ حَدِیْثِہِ ہٰذَا عَلٰی أَنَّ تَرْکَ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ الْمُوَالَاۃَ بَیْنَ الْقِرَائَ تَیْنِ ، اِنَّمَا ہُوَ لِأَنَّہٗ کَانَ یُکَبِّرُ بَعْضَ التَّکْبِیْرِ الَّذِیْ کَانَ یُکَبِّرُہُ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی قَبْلَ الْقِرَائَ ۃِ ، وَبَعْضَہٗ بَعْدَ الْقِرَائَ ۃِ ، وَأَنَّہٗ کَانَ یَبْتَدِئُ بِالْقِرَائَ ۃِ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ ، قَبْلَ التَّکْبِیْرِ الَّذِیْ کَانَ یُکَبِّرُہٗ فِیْہَا .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خِلَافُ ذٰلِکَ أَیْضًا .
٧١٣٣: ابو اسحاق نے حارث سے اور انھوں نے حضرت علی (رض) سے روایت کی ہے کہ آپ فطر کے دن گیارہ تکبیریں کہتے ایک تکبیر سے نماز شروع کرتے پھر قراءت کرتے پھر پانچ تکبیرات کہتے جن میں سے ایک کے ساتھ رکوع کرتے پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے تو قراءت کرتی اور پانچ تکبیریں کہتے جن میں سے ایک کے ساتھ رکوع کرتے پھر اسی طرح ذکر کیا گیا جیسا کہ ابو بکرہ کی اوپر والی روایت میں ہے کہ عیدالاضحی میں پانچ تکبیریں کہتے اور عیدالفطر میں گیارہ۔ یحییٰ نے اپنی روایت میں جو ذکر کیا کہ حضرت علی (رض) اپنی دونوں رکعتوں کی قراءت کو ملاتے نہیں اس کی وجہ یہی تھی کہ آپ اپنی پہلی رکعت میں بعض تکبیریں قراءت سے پہلے کرتے اور کچھ تکبیرات قراءت کے بعد اور دوسری رکعت کی ابتداء ہی آپ قراءت سے کرتے۔ حضرت عمر (رض) سے اس کے خلاف ترتیب منقول ہے (روایت ملاحظہ ہو)