hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7150

.

الطحاوي

7150
Al Tahawi
۷۱۴۷: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا رَوْحٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مَکْحُوْلٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ مَنْ أَرْسَلَہٗ سَعِیْدُ بْنُ الْعَاصِ فَاتَّفَقَ لَہٗ أَرْبَعَۃٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی ثَمَانِیْ تَکْبِیْرَاتٍ .فَہٰذَا الْحَدِیْثُ ، ہُوَ الْحَدِیْثُ الَّذِیْ قَدْ رَوَیْنَاہُ فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ ہٰذَا الْبَابِ ، وَفِی الْأَرْبَعَۃِ ، أَبُوْ مُوْسَی ، وَحُذَیْفَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا وَقَدْ صَدَّقَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ فِیْمَا أَفْتٰی بِہٖ الْوَلِیْدُ بْنُ عُقْبَۃَ ، وَفِیْمَا أَفْتٰی بِہٖ أَنَّ تَکْبِیْرَۃَ الْاِفْتِتَاحِ ، سِوٰی ہٰذِہِ الثَّمَانِیْ تَکْبِیْرَاتٍ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ التَّکْبِیْرَاتِ الَّتِیْ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَفِیْ حَدِیْثِ الْجُوْزَجَانِیِّ غَیْرُ تَکْبِیْرَۃِ الْاِفْتِتَاحِ .فَہٰذَا مَا رُوِیَ عَنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ تَکْبِیْرِ الْعِیْدَیْنِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ تَابِعِیہِمْ فِیْ ذٰلِکَ اخْتِلَافٌ .فَمَا رُوِیَ عَنْہُمْ فِیْ ذٰلِکَ۔
٧١٤٧: مکحول کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتلایا جس کو حضرت سعید بن العاص (رض) نے اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیجا تھا ان میں سے چار اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آٹھ تکبیرات پر اتفاق کیا۔ اس سے مراد وہی روایت ہے جو ٧١٤٢ پر ذکر کی گئی ہے اور ان چار میں ابو موسیٰ اور حذیفہ (رض) بھی ہیں ان دونوں نے ابن مسعود (رض) کے فتوے کی تصدیق کی جو انھوں نے ولید بن عقبہ کو دیا تھا کہ افتتاح نماز کی تکبیر ان آٹھ سے الگ ہے پس اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ اس روایت میں جن تکبیرات کا تذکرہ ہے اور اسی طرح جو زجانی کی روایت میں جن تکبیرات کا تذکرہ ہے وہ تکبیرات افتتاح کے علاوہ ہیں۔ یہ وہ روایات ہیں جو اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تکبیرات کے سلسلہ میں مروی ہیں۔ تابعین سے مختلف روایات مروی ہیں۔
روایات تابعین (رض) :
تابعین سے مختلف روایات مروی ہیں :