hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7172

.

الطحاوي

7172
Al Tahawi
۷۱۶۹: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الشِّیْرَازِیُّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَۃَ الْحَوْطِیُّ قَالَ : ثَنَا عِیْسَیْ بْنُ یُوْنُسَ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُوْرِ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ : خَرَجْنَا حُجَّاجًا ، أَوْ مُعْتَمِرِیْنَ ، فَلَقِیْنَا أَبَا ذَر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بِالرَّبَذَۃِ ، فَاِذَا عَلَیْہِ بُرْدٌ ، وَعَلَی غُلَامِہٖ بُرْدٌ مِثْلُہٗ .فَقُلْنَا لَہٗ : یَا أَبَا ذَر لَوْ أَخَذْت ہٰذَا الْبُرْدَ اِلٰی بُرْدِکَ، لَکَانَتْ حُلَّۃً وَکَسَوْتہ بُرْدًا غَیْرَہُ .فَقَالَ أَبُو ذَر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اِخْوَانُکُمْ جَعَلَہُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ تَحْتَ أَیْدِیْکُمْ ، فَمَنْ کَانَ أَخُوْھُ تَحْتَ یَدِہٖ، فَلْیُطْعِمْہُ مِمَّا یَأْکُلُ ، وَلْیُلْبِسْہُ مِمَّا یَلْبَسُ ، وَلَا یُکَلِّفُہٗ مَا یَغْلِبُہٗ، فَاِنْ کَلَّفَہٗ مَا یَغْلِبُہٗ، فَلْیُعِنْہُ۔
٧١٦٩: معرور بن سوید کہتے ہیں کہ ہم حج وعمرہ کی غرض سے نکلے تو ہم نے حضرت ابو ذر (رض) کو مقام ربذہ میں پایا۔ انھوں نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی اور اسی طرح کی چادر ان کے غلام پر تھی۔ ہم نے ان سے درخواست کی اگر آپ اس چادر کو اپنی چادر سے ملا لیتے تو ایک جوڑا بن جاتا اور اس کے کپڑے دوسری چادر سے بن جاتے (یہ سن کر) ابو ذر (رض) کہنے لگے میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا یہ تمہارے بھائی ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا ماتحت بنادیا پس جس کے ماتحت اس کا بھائی ہو (غلام ہو) تو وہ اسے اسی کھانے سے کھلائے جو خود کھاتا ہے اور اس کو وہی پہنائے جو خود پہنتا ہے اور اس کو ایسے کام کی تکلیف نہ دے جو کام اس پر غالب آجائے اگر وہ کام اس کے ذمہ لگا ہی دے تو پھر اس کی اعانت کرے۔
تخریج : بخاری فی الادب باب ٤٤‘ مسلم فی الایمان ٣٩‘ ابو داؤد فی الادب باب ١٢٤‘ ترمذی فی البر باب ٢٩‘ مسند احمد ٥‘ ١٥٨؍١٦١۔