hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 7256

.

الطحاوي

7256
Al Tahawi
۷۲۵۳ : مَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَخْلَدٍ الْأَصْفَہَانِیُّ قَالَ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ یَعْقُوْبَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوْسِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ : قَالَ عَلِیُّ لَمَّا أُنْزِلَتْ وَأَنْذِرْ عَشِیْرَتَک الْأَقْرَبِیْنَ۔قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا عَلِیُّ ، اجْمَعْ لِیْ بَنِیْ ہَاشِمٍ وَہُمْ أَرْبَعُوْنَ رَجُلًا ، أَوْ أَرْبَعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا ثُمَّ ذَکَرَ الْحَدِیْثَ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّہٗ قَصَدَ بَنِیْ أَبِیْہَ الثَّالِثِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ أَیْضًا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧٢٥٣: عباد بن عباد کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت ” وانذر عشیرتک الاقربین “ (الشعرائ : ٢١٤) اتاری تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا اے علی (رض) ! تم میرے لیے بنو ہاشم کو جمع کرو اور ان کی تعداد چالیس یا ایک کم چالیس تھی پھر روایت اسی طرح بیان کی۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے قرابت سے تیسری پشت مراد لی ہے اور اس سلسلے میں اور روایت بھی وارد ہے۔ (ملاحظہ ہو)