۷۲۵۶ : مَا حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیزِیُّ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، وَحَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ ، قَالَا : ثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ مُوْسَیْ بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ یَا بَنِیْ ہَاشِمٍ ، یَا بَنِیْ قُصَیِّ ، یَا بَنِیْ عَبْدِ مُنَافٍ ، أَنَا النَّذِیْرُ ، وَالْمَوْتُ الْمُغَیِّرُ ، وَالسَّاعَۃُ الْمَوْعُوْدُ۔فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّہٗ دَعَا بَنِیْ أَبِیْہَ الْخَامِسِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ أَیْضًا فِیْ ذٰلِکَ۔
٧٢٥٦: موسیٰ بن وردان نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے بنی ہاشم ‘ اے بنی قصی ‘ اے بنی عبد مناف میں ڈرانے والا ہوں اور موت وہ لوٹ مار والا دشمن ہے اور قیامت کا وعدہ مقرر ہے۔ میں آپ نے اپنے پانچویں میں شامل لوگوں کو دعوت دی اور اس سلسلہ میں یہ بھی مروی ہے۔ (ملاحظہ ہو) ۔