HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

.

الطحاوي

3651

۳۶۵۱ : حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ ابْنُ مَرْزُوْقٍ‘ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ‘ عَنْ شُعْبَۃَ‘ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ‘ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَلْمَۃَ‘ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَلَمَّا کَانَ فِی الْقِرَانِ تَقْدِیْمُ الْاِحْرَامِ بِالْحَجِّ عَلَی الْوَقْتِ الَّذِیْ یُحْرِمُ بِہٖ فِی التَّمَتُّعِ‘ کَانَ الْقِرَانُ أَفْضَلَ مِنَ التَّمَتُّعِ وَکُلَّمَا أَثْبَتْنَا وَصَحَّحْنَا فِیْ ھٰذَا الْبَابِ‘ ہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ‘ وَأَبِیْ یُوْسُفَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی .
٣٦٥١: شعبہ نے عمرو بن مرہ سے انھوں نے عبداللہ بن سلمہ سے انھوں نے علی (رض) سے اسی طرح روایت کی ہے۔ جب قران میں احرام حج تمتع کے احرام سے مقدم ہے تو قران افضل ہے اور جو کچھ ہم نے اس باب میں ثابت و صحیح قراردیا وہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ومحمد رحمہم اللہ تعالیٰ کا قول ہے۔
حاصل روایات : جب قران میں احرام حج اس وقت سے پہلے باندھ لیا جاتا ہے جو کہ حج تمتع میں ہوتا ہے تو قران تمتع سے افضل ہوا یہ جن روایات کو ہم نے تطبیق سے ترجیح دی اور دلائل ترجیح وافر مقدار میں ذکر کردیئے یہ ہمارے ائمہ ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد رحمہم اللہ کا قول ہے۔
اس باب میں جہاں جہاں اشکال پیش کر کے جوابات دیئے گئے ہیں دراصل یہ ان صحابہ کرام سے وارد ہونے والی ان روایات کا روایات سے جواب ہے اور پھر اشکال کی صورت میں ذکر کر کے مزید روایات سے تائید کر کے جواب یہ سونے پر سہاگہ امام طحاوی (رح) کی کوشش کا محور یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ روایات میں تطبیق پیدا ہو کر موافقت پیدا ہوجائے تاکہ کسی روایت کا قصداً ترک لازم نہ آئے۔ بہت کم محدثین اس گھاٹی کو اپنانے والے ہیں۔ اللہ درہ ما احسن طریقہ۔ اس باب میں قران و تمتع کو افراد پر فضیلت اور قران و تمتع کا جواز اور اشہر حج میں عمرے کا جواز اور ہدی تمتع و قران کے کھانے کا جواز جیسے اہم مسائل پر بحث کر کے آخر میں قران کی تمتع پر افضلیت کو ثابت کر کے باب ختم کیا لفظ متعہ کا استعمال نمبر ١ حج کا احرام باندھ کر پھر مکہ مکرمہ پہنچ کر طواف و سعی کر کے حلق کے بعد احرام کھول دیا جائے یہ پہلے جائز تھا پھر منسوخ ہوچکا۔
نمبر 2: حج کا احرام باندھ کر پھر اسے فسخ کر کے عمرہ کا احرام باندھ کر سعی و حلق کے بعد احرام کھول دیا جائے یہ بھی پہلے جائز تھا پھر منسوخ ہوا۔
نمبر 3: موسم حج میں احرام باندھے پھر روک لیا جائے تآنکہ ایام حج گزر جائیں پھر چھوٹنے پر عمرہ کے افعال ادا کر کے احرام کھول دے۔
نمبر 4: میقات سے عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ کے افعال ادا کرے پھر حلال ہوجائے اور ایام حج میں حج کا احرام باندھے۔
نمبر 5: متعہ النساء یہ بھی حرام ہے۔ حضرت عمر (رض) کی روایت میں جس متعہ پر وعید ہے وہ پہلی تینوں منسوخ اقسام اور یہ پانچویں قسم مراد ہے۔ چوتھی قسم ہرگز مراد نہیں ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔