2870
Abu Dawoodحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ) يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ.
ابوامامہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : کہ اللہ نے ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دیا ہے ١ ؎ لہٰذا اب وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں ۔ تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الوصایا ٥ (٢١٢٠) ، سنن ابن ماجہ/الوصایا ٦ (٢٧١٣) ، (تحفة الأشراف : ٤٨٨٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٢٦٧) ، ویأتي ہذا الحدیث برقم : ٣٥٦٥ (حسن صحیح ) وضاحت : ١ ؎ : آیت میراث نازل فرما کر اس کا حصہ مقرر کردیا ہے۔