3633
Abu Dawoodحَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ كَعْبٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ (ﷺ)، قَالَ: إِذَا تَدَارَأْتُمْ فِي طَرِيقٍ فَاجْعَلُوهُ سَبْعَةَ أَذْرُعٍ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جب تم کسی راستہ کے متعلق جھگڑو تو سات ہاتھ راستہ چھوڑ دو ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الأحکام ٢٠ (١٣٥٦) ، سنن ابن ماجہ/الأحکام ١٦ (٢٣٣٨) ، (تحفة الأشراف : ١٢٢٢٣) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/المظالم ٢٩ (٢٤٧٣) ، صحیح مسلم/المساقاة ٣١ (١٦١٣) ، مسند احمد (٢/٤٦٦، ٤٧٤) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎ : کیونکہ راہ چلنے والوں اور جانوروں کے لئے اتنا کافی ہے۔