3770
Abu Dawoodحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) يَأْكُلُ مُتَّكِئًا قَطُّ، وَلَا يَطَأُ عَقِبَهُ رَجُلَانِ.
عبداللہ بن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کبھی ٹیک لگا کر کھاتے ہوئے نہیں دیکھے گئے، اور نہ ہی آپ کے پیچھے دو آدمیوں کو چلتے دیکھا گیا (بلکہ آپ ﷺ بیچ میں یا سب سے پیچھے چلا کرتے تھے) ۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المقدمة ٢١ (٢٤٤) ، (تحفة الأشراف : ٨٦٥٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/١٦٥، ١٦٧) (صحیح )