5130
Abu Dawoodحَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ (ﷺ)، قَالَ: حُبُّكَ الشَّيْءَ: يُعْمِي وَيُصِمُّ.
ابو الدرداء (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارا کسی چیز سے محبت کرنا تمہیں اندھا بہرہ بنا دیتا ہے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف : ١٠٩٢٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/١٩٤، ٦/٤٥٠) (ضعیف) (اس کے راوی ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہیں ) وضاحت : ١ ؎ : یعنی محب کو محبوب کے عیوب نظر نہیں آتے، اور نہ ہی اس کی ناگوار باتیں اسے ناگوار لگتی ہیں۔