عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَا عَلِيُّ ثَلَاثٌ لَا تُؤَخِّرْهَا : الصَّلَاةُ إِذَا اَتَتْ ، وَالْجَنَازَةُ إِذَا حَضَرَتْ ، وَالْأَيِّمُ إِذَا وَجَدْتَ لَهَا كُفْوًا " (رواه الترمذى)
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ ارشاد فرمایا : علی ! تین کام وہ ہیں جن میں تاخیر نہ کرنا : نماز جب اس کا وقت آ جائے ، اور جنازہ جب تیار ہو کر آ جائے ، اور بے شوہر والی عورت جب اس کے لیے کوئی مناسب جوڑ مل جائے ۔
تشریح
مطلب یہ ہے کہ ان تین کاموں میں ہمیشہ جلدی کی جائے ، جو عورت کسی کے نکاح میں نہ ہو اس سے نکاح کرنے کے لیے جب کوئی مناسب آدمی تیار ہو جائے تو پھر نکاح میں دین نہ کی جائے ، اسی طرح جب جنازہ آ جائے تو نماز جنازہ اور تدفین میں دیر نہ لگائی جائے علی ہذا جب نماز کا وقت آ جائے (یعنی وہ وقت جس وقت کہ نماز پڑھنی چاہئے) تو پھر بلا تاخیر نماز پڑھ لی جائے ۔