3096
Abu Dawoodحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ (ﷺ) يَعُودُنِي، لَيْسَ بِرَاكِبِ بَغْلٍ، وَلَا بِرْذَوْنٍ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ بغیر کسی خچر اور گھوڑے پر سوار ہوئے میری عیادت کو تشریف لاتے تھے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المرضی ١٦ (٥٦٦٤) ، سنن الترمذی/ المناقب ٥٣ (٣٨٥١) ، (تحفة الأشراف : ٣٠٢١) ، وقد أخرجہ : صحیح مسلم/الفرائض ٢ (١٦١٦) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎ : بلکہ پا پیادہ تشریف لاتے تھے، کیونکہ اس میں زیادہ ثواب ہے۔