4362
An Nasaiأَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى: عَنْ قَتْلِ الْجَرَادِ ؟، فَقَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) سِتَّ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ.
ابویعفور کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے ٹڈی کے مارنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چھ جنگیں کی ہیں، ہم (ان میں) ٹڈی کھاتے تھے۔ تخریج دارالدعوہ : انظر ما قبلہ (صحیح ) قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 4357