4196
Sahih Muslimو حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِکُوا عَلَيْکُمْ أَمْوَالَکُمْ وَلَا تُفْسِدُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَی فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَهَا حَيًّا وَمَيِّتًا وَلِعَقِبِهِ
یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابی زبیر، جابر (رض) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے اموال کو روکے رکھو اور اس میں فساد نہ کرو کیونکہ جس شخص نے عمر بھر ہبہ کیا تو اسی کے لئے ہے جسے ہبہ کیا گیا اور اس کے وارثوں کا ہے خواہ زندہ ہو یا مرجائے۔