5504
Sahih Muslimحَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ رَأَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی
یحییٰ بن یحیی، مالک ابن شہاب، حضرت عباد (رض) اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے اس حال میں دیکھا کہ آپ نے ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔