7331
Sahih Muslimحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَتَفْتَحَنَّ عِصَابَةٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ أَوْ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ کَنْزَ آلِ کِسْرَی الَّذِي فِي الْأَبْيَضِ قَالَ قُتَيْبَةُ مِنْ الْمُسْلِمِينَ وَلَمْ يَشُکَّ
قتیبہ بن سعید، ابوکامل جحدری ابوعوانہ، سماک بن حرب، حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا مسلمان یا مومنین کی ایک جماعت ضروربالضرور آل کسری کے اس خزانے کو فتح کرے گی جو قصر ابیض میں ہے اور قتبیہ نے بغیر شک کے مسلمانوں کی جماعت کہا ہے۔