HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Jamiat Tirmidhi

.

جامع الترمذي

340

صحیح
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) الْمَدِينَةَ صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) يُحِبُّ أَنْ يُوَجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى:‏‏‏‏ قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144 فَوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ وَكَانَ يُحِبُّ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّى رَجُلٌ مَعَهُ الْعَصْرَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) وَأَنَّهُ قَدْ وَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَانْحَرَفُوا وَهُمْ رُكُوعٌ . قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب عَنِ ابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ وَابْنِ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ وَعُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ،‏‏‏‏ وَعَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ،‏‏‏‏ وَأَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَحَدِيثُ الْبَرَاءِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَاهُ سفيان الثوري، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاق،‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانُوا رُكُوعًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
براء بن عازب (رض) کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ مدینے آئے تو سولہ یا سترہ ماہ تک آپ نے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی اور رسول اللہ ﷺ کعبہ کی طرف رخ کرنا پسند فرماتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے «قد نری تقلب وجهك في السماء فلنولينک قبلة ترضاها فول وجهك شطر المسجد الحرام‏» ہم آپ کے چہرے کو باربار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اب ہم آپ کو اس قبلہ کی جانب متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہوجائیں، اب آپ اپنا رخ مسجد الحرام کی طرف پھیر لیجئے نازل فرمائی، تو آپ نے اپنا چہرہ کعبہ کی طرف پھیرلیا اور آپ یہی چاہتے بھی تھے، ایک شخص نے آپ کے ساتھ عصر پڑھی، پھر وہ انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا اور وہ لوگ عصر میں بیت المقدس کی طرف چہرہ کئے رکوع کی حالت میں تھے، اس نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس حال میں نماز پڑھی ہے کہ آپ اپنا رخ کعبہ کی طرف کئے ہوئے تھے، تو وہ لوگ بھی رکوع کی حالت ہی میں (خانہ کعبہ کی طرف) پھرگئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- براء کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابن عمر، ابن عباس، عمارہ بن اوس، عمرو بن عوف مزنی اور انس (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الإیمان ٣٠ (٤٠) ، والصلاة ٣١ (٣٩٩) ، وتفسیر البقرة ١٢ (٤٤٨٦) ، و ١٨ (٤٤٩٢) ، وأخبار الآحاد ١ (٧٢٥٢) ، صحیح مسلم/المساجد ٢ (٥٢٥) ، سنن النسائی/الصلاة ٢٢ (٤٨٩، ٤٩٠) ، والقبلة ١ (٧٤٣) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٥٦ (١٠١٠) ، ( تحفة الأشراف : ١٨٠٤) ، وکذا (١٨٤٩) ، مسند احمد (٤/٢٨٣، ٣٠٤) ، ویأتي عند المؤلف في تفسیر البقرة (٢٩٦٢) (صحیح) قال الشيخ الألباني : صحيح، صفة الصلاة (56) ، الإرواء (290) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 340 عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں وہ لوگ نماز فجر میں رکوع میں تھے ١ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الصلاة ٣٢ (٤٠٣) ، وتفسیر البقرة ١٤ (٤٤٨٨) ، و ١٦ (٤٤٩٠) ، و ١٧ (٤٤٩١) ، و ٨ (٤٤٩٢) ، و ١٩ (٤٤٩٣) ، و ٢٠ (٤٤٩٤) ، صحیح مسلم/المساجد ٢ (٥٢٦) ، سنن النسائی/الصلاة ٢٤ (٤٩٤) ، والقبلة ٣ (٧٤٦) ، ( تحفة الأشراف : ٧١٥٤) ، وکذا (٧٢٢٨) ، موطا امام مالک/القبلة ٤ (٦) ، مسند احمد (٢/١١٣) (صحیح) وضاحت : ١ ؎ : یہ قباء کا واقعہ ہے اس میں اور اس سے پہلے والی روایت میں کوئی تعارض نہیں ہے ، کیونکہ جو لوگ مدینہ میں تھے انہیں یہ خبر عصر کے وقت ہی پہنچ گئی تھی ( جیسے بنو حارثہ کے لوگ ) اور قباء کے لوگوں کو یہ خبر دیر سے دوسرے دن نماز فجر میں پہنچی۔ قال الشيخ الألباني : صحيح، صفة الصلاة // 57 //، الإرواء (290) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 341

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔