HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Daraqutni

5. استسقائ کى نماز کا بیان

سنن الدارقطني

1773

1773 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ الْعُمَرِىُّ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ مَوْلَى أُمِّ يَحْيَى بِنْتِ الْحَكَمِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِى أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « خَرَجَ نَبِىٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِى فَإِذَا هُوَ بِنَمْلَةٍ رَافِعَةٍ بَعْضَ قَوَائِمِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ ارْجِعُوا فَقَدِ اسْتُجِيبَ لَكُمْ مِنْ أَجْلِ شَأْنِ هَذِهِ النَّمْلَةِ ».
1773 حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ایک مرتبہ ایک نبی لوگوں کے ساتھ نماز استسقاء ادا کرنے کے لیے نکلے ‘ وہاں ایک چیونٹی بھی تھی جس نے اپنے پاؤں (یعنی ہاتھ) آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے تھے ‘ تو اس نبی نے فرمایا تم لوگ واپس چلے جاؤ ‘ کیونکہ اس چیونٹی کی وجہ سے تمہاری دعاقبول کرلی گئی ہے۔

1774

1774 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الطَّبَّاعُ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ لِيَتَحَوَّلَ الْقَحْطُ.
1774 امام جعفرصادق (رض) اپنے والد (امام محمد الباقر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارش کی دعا مانگتے ہوئے اپنی چادرکوالٹادیاتا کہ قحط سالی ختم ہوجائے۔

1775

1775 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِى فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَقَلَبَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ سُفْيَانُ جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ وَالشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ.
1775 عباد بن تمیم اپنے چچاکا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے ‘ تاکہ نماز استسقاء اداکریں (دعا مانگتے ہوئے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبلہ کی طرف رخ کیا ‘ آپ نے اپنی چادرکوالٹادیا اور دو رکعت (نماز استسقاء) ادا کی۔
سفیان نامی راوی کہتے ہیں چادرکوالٹا کرتے ہوئے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں حصے کو دائیں طرف کردیا۔

1776

1776 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ طَلْحَةَ قَالَ أَرْسَلَنِى مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ سُنَّةِ الاِسْتِسْقَاءِ فَقَالَ سُنَّةُ الاِسْتِسْقَاءِ سُنَّةُ الصَّلاَةِ فِى الْعِيدَيْنِ إِلاَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَلَبَ رِدَاءَهُ فَجَعَلَ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ وَيَسَارَهُ عَلَى يَمِينِهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَبَّرَ فِى الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ وَقَرَأَ بِ (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) وَقَرَأَ فِى الثَّانِيَةِ (هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ) وَكَبَّرَ فِيهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ. 2/67
1776 طلحہ نامی راوی بیان کرتے ہیں مروان نے مجھے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نماز استسقاء کا سنت طریقہ دریافت کرسکوں تو حضرت عبداللہ بن (رض) نے فرمایا استسقاء (یعنی بارش کی دعا کے لیے) سنت یہ ہے عیدگاہ میں نماز استسقاء ادا کی جائے ‘ البتہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی چادرکوالٹا بھی دیا تھا ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں حصہ کو دائیں طرف کردیا تھا ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعت نماز ادا کی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلی رکعت میں سات بارتکبیر کہی تھی اور سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت کی تھی ‘ جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ کی تلاوت کی ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری رکعت میں پانچ مرتبہ تکبیر کہی تھی۔

1777

1777 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَسْتَسْقِى بِالنَّاسِ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ يَدْعُو فَدَعَا وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ.
1777 عبادبن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بارش کی دعا مانگنے لوگوں کے ساتھ نکلے ‘ آپ نے وہاں لوگوں کو دورکعات پڑھائیں جن میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی چادرکوالٹادیا اور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرکے دعامانگی ۔ آپ نے بارش کے نزول کی دعا کی۔ آپ کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔

1778

1778 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِى بِهِمْ فَدَعَا اللَّهَ تَعَالَى قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَسُقُوا.
1778 عبادبن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بارش کی دعا مانگنے لوگوں کے ساتھ نکلے ‘ آپ عیدگاہ تشریف لائے وہاں آپ نے بارش کے لیے دعامانگی ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کراللہ سے دعا کی ‘ قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادرکوالٹادیاتو لوگوں کو سیراب کردیا گیا (یعنی بارش نازل ہوگئی) ۔

1779

1779 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فِى الْعِيدَيْنِ وَالاِسْتِسْقَاءِ.
1779 حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدین اور استسقاء کی نماز میں بلند آواز میں قرأت کرتے تھے۔

1780

1780 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَسْتَسْقِى فَخَطَبَ النَّاسَ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ إِلَى الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ.
1780 عباد بن تمیم اپنے چچا حضرت عبداللہ بن زید (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بارش کی دعا مانگنے کے لیے تشریف لائے ‘ آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا ‘ جب آپ دعا مانگنے لگے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا رخ قبلہ کی طرف کیا اور اپنی چادر کو الٹادیا۔

1781

1781 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
1781 یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ عبداللہ بن زید کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مثل منقول ہے۔۔

1782

1782 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَاضِى الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَارِثِ اللَّيْثُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ مِنْ بَنِى عَامِرِ بْنِ لُؤَىٍّ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ هِشَامَ بْنَ إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ أَمِيرَ الْمَدِينَةِ أَرْسَلَهُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ح.وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ أَمِيرَ الْمَدِينَةِ أَرْسَلَهُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِى سَلْهُ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الاِسْتِسْقَاءِ يَوْمَ اسْتَسْقَى بِالنَّاسِ فَقَالَ نَعَمْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مُتَخَشِّعًا مُتَذَلِّلاً فَصَنَعَ فِيهِ كَمَا يَصْنَعُ فِى الْفِطْرِ وَالأَضْحَى. وَقَالَ الْقَاضِى فِى حَدِيثِهِ مُتَبَذِّلاً وَلَمْ يَقُلْ مُتَذَلِّلاً .
1782 اسحق بن عبداللہ بیان کرتے ہیں مدینہ منورہ کے گورنرولید بن عتبہ نے انھیں عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس بھیجا ‘ اس نے کہا اے میرے بھتیجے ! تم ان سے یہ دریافت کرنا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارش کی دعا کے سلسلے میں کیا کیا تھا ‘ جب آپ نے لوگوں کے لیے بارش کی دعامانگی تھی تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں ! نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خشوع و خضوع کی کیفیت کے ساتھ تشریف لے گئے تھے ‘ آپ نے وہاں اسی طرح کیا تھا جس طرح عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز میں کرتے ہیں۔
یہاں پر ایک لفظ نقل کرنے میں راوی نے اختلاف کیا ہے۔

1783

1783 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى وَالْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كِنَانَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَرْسَلَنِى أَمِيرٌ مِنَ الأُمَرَاءِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الاِسْتِسْقَاءِ - وَقَالَ هَارُونُ وَيُوسُفُ عَنِ الصَّلاَةِ فِى الاِسْتِسْقَاءِ - فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَا مَنَعَهُ أَنْ يَسْأَلَنِى خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مُتَوَاضِعًا مُتَبَذِّلاً مُتَخَشِّعًا مُتَضَرِّعًا مُتَرَسِّلاً فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّى فِى الْعِيدِ وَلَمْ يَخْطُبْ خُطْبَتَكُمْ هَذِهِ.
1783 ہشام بن اسحاق اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک امیرنے مجھے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نماز استسقاء کے بارے میں دریافت کروں۔ ہارون اور یوسف نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں
تاکہ میں ان سے بارش کی دعا کے سلسلے میں پڑھی جانے والی نماز کے بارے میں دریافت کرسکوں ‘ تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا اس نے خود مجھ سے کیوں نہیں دریافت کیا ‘(پھر انھوں نے بتایا ) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خشوع و خضوع کے عالم میں گریہ وزاری کی کیفیت میں (عیدگاہ) تشریف لے گئے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعت اس طرح ادا کی تھی جس طرح آپ عید کی نماز میں ادا کرتے ہیں ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تم لوگوں کی طرح خطبہ نہیں دیا تھا۔

1784

1784 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمٍ وَالْقَوَارِيرِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِى شَىْءٍ مِنَ الدُّعَاءِ إِلاَّ عِنْدَ الاِسْتِسْقَاءِ فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ. هَذَا حَدِيثُ أَبِى أُسَامَةَ وَقَالَ ابْنُ مَنِيعٍ فِى حَدِيثِهِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِى شَىْءٍ مِنَ الدُّعَاءِ إِلاَّ فِى الاِسْتِسْقَاءِ فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ.
1784 حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف بارش کی دعا مانگتے ہوئے دعا کے دوران ہاتھ اٹھائے ہیں ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دوران اتنے ہاتھ بلند کیے تھے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی تھی۔
ایک اور سند کے ہمراہ یہ الفاظ منقول ہیں حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا مانگتے ہوئے کبھی ہاتھ بلند نہیں کیے ‘ صرف بارش کی دعا مانگتے ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیا تھا اور ہاتھوں کو اتنا بلند کیا تھا ‘ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔